Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کے خاندان کا ایمان صرف پیسہ ہے، شبلی فراز

Now Reading:

مریم نواز کے خاندان کا ایمان صرف پیسہ ہے، شبلی فراز
شبلی فراز

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خاندان نے ملک کوبری طرح لوٹاان کا ایمان صرف پیسہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی تقریر پر وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر کی بے ربط تقریر جو انہوں نے آج لاہور میں کی وہ ان کی ذہنی زبوں حالی اور کم آئیگی کی غمازی کرتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مریم خاندان اس خاندان کی دوسری نسل کی ترجمانی کرتی ہیں جنہوں نے ہمیشہ اس ملک کا استحصال کیا، انہوں نے ہمیشہ پیسے ہی کو عزت دی جس سے زلت اور رسوائی ہمیشہ ان کا مقدر رہی

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عوام پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ ان کی ذاتی لڑائی ہے، یہ غریب عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں جبکہ ان کے بیانیہ کی اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں رہی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھی ان کی پارٹی کی رسوائی ہوئی جبکہ ان کے اپنے ہی کنونشن میں گو نواز گو کے نعرے لگے اور اگر اس خاندان میں زرا بھی عزت نفس ہوتی تو وہ سیاست چھوڑ چکے ہوتے

Advertisement

وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو آج کوئی شک نہیں رہ گیا کہ مریم صفدر فرسٹریشن اور ڈپریشن کی انتہا کو پہنچ چکی ہیں جبکہ ملک میں کورونا ایمر جنسی نافذ ہے اور دن بدن ان کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں تمام شعبہ جات اور مکتب فکر سے مسلسل دباؤ ہے ،عوام نے آج کورونا کے خلاف جاری جدوجہد میں بین الاقوامی اداروں، میڈیا اور حکومتی اقدامات کی دھجیاں اڑتی دیکھی ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ حکومت کو غریب عوام کی جانیں بچانے کے لیے اس قسم کے ناعاقبت اندیش سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جبکہ ہم پر دباؤ ہے حکومت کو غریب عوام کی جانیں بچانے کے لیے اس قسم کے ناعاقبت اندیش سیاست دانوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر