پاکستانی برانڈ استعمال کرنا اعزاز کی بات ہے،شہزادی کیٹ مڈلٹن
شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں پرنس...
شاہی خاندان کے دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پر ایک بار پھراُصول توڑنے کا الزام عائد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہی جوڑے پر ایک بار پھر کورونا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام سامنے آیا ہے۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران شاہی جوڑے نے نو افراد کے گروپ کے ساتھ چل کر حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کورونا وائرس ایس او پیز یعنی ’چھ افراد‘ کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔
یادرہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ اور تین بچوں، شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس کے ساتھ ملکہ کے نورفوک میں سینڈرنگہم کی زمین پر فوٹو لی گئی تھی۔
ان کے ساتھ شہزادہ ایڈورڈ، ان کی اہلیہ سوفی اور ان کے دو بچے بھی تھے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے مشرقی علاقے نورفوک کاؤنٹی میں دوسرے درجے کے ایس او پیز نافذ ہیں، جس کے تحت صرف چھ لوگ گروپ کی شکل میں مل سکتے ہیں، وہ بھی اس صورت میں اگر وہ ایک گھر کے مکین نہ ہوں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News