Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نمل جیسے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔

نمل یونیورسٹی کے ریکٹر میجر جنرل ر محمدجعفر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے مابین طلباء کے تبادلے اور معیار تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریکٹر نمل نے وزیر خارجہ کو نمل یونیورسٹی میں جاری علمی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نمل یونیورسٹی دوست ممالک کی جامعات کے ساتھ ریسرچ اور اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام ترتیب دینا چاہتی ہے تا کہ پاکستان میں جدید تعلیم کی راہیں پیدا کی جا سکیں۔

نمل یونیورسٹی کے ریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ محمدجعفر نے مزید کہا کہ یہ ملک کی واحد یونیورسٹی ہے جو مقامی اور بین الاقوامی 29 زبانوں کی تعلیم دینے کے علاوہ سوشل سائنسز،انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنسز اور مینجمنٹ سائنسز کی تعلیم دے رہی ہے۔

اس مو قع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جامعہ نمل میں معیار تعلیم کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص ریکٹر نمل یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اورجامعہ کے بین الاقوامی سطح کے اقدام کو آگے بڑھانے کے حوالے سے وزارت خارجہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نمل جیسے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قومی مفادات کو لاحق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے جبکہ نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر