شعیب نے شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا، ثانیہ مرزا نے بتا دیا
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے شادی کرنے کی...
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بتا دیا کہ ان کی زندگی میں پسندیدہ لوگ کون ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ، اسٹوریز میں دیکھا جا سکتاہے کہ ان کے ساتھ شعیب ملک، اپنی بہن انعم مرزا اور اُن کے شوہر اسد کے ساتھ موجود ہیں۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اسٹوریز کے ذریعے چھوٹی بہن کو اُن کی شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ’پسندیدہ لوگ‘ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا فیشن ڈیزائنر ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ثانیہ مرزا کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ اُن کی بہن انعم مرزا کی دوسری شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے سے ہورہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News