Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری دعائیں شہید سپاہیوں کے ساتھ ہیں، عاصم باجوہ

Now Reading:

ہماری دعائیں شہید سپاہیوں کے ساتھ ہیں، عاصم باجوہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین اور لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں شہید سپاہیوں کے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہشت گرد حملے میں ایف سی بلوچستان کی شہادتوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں شہیدسپاہیوں کے ساتھ ہیں، امن کے لیئے عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اپنے پشت پناہوں کے باوجود کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر نے ایف سی کے سات جوانوں کو شہید کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے کے مطابق گزشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں سات ایف سی جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی کے تمام جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقےکا محاصرہ کیا جبکہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے بلاک کر کے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی شیر زمان، سپاہی جمال، سپاہی عبدالرؤف اور سپاہی فقیرمحمد شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر