ملتان، ایئرپورٹ پر عالمی وبا میں مبتلا مریض جہاز سے آف لوڈ
ملتان سے جدہ جانے والی فلائٹ میں موجود عالمی وبا کورونا وائرس...
پاکستان شبز انڈسٹری کے گلوکار عمیر جسوال نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عمیر جسوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ساتھ ان کی اہلیہ بھی ہے اور دونو بائیک پر بیٹھے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شیئر کی گئی تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
عمیر جسوال کی جانب سے شیئر کی تصویروں میں ثناء جاوید موٹر بائیک کا ہینڈل پکڑے نظر آ رہی ہیں۔
جبکہ عمیر جسوال پیچھے بیٹھے ہوئے ہیں، تصاویر میں عمیر اور ثناء دونوں ہی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
عمیر جسوال کا ثناء جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’میری پسندیدہ بائیکر لڑکی، میں تم سے، تمہارے بے تُکے لطیفوں، تمہارے غلط وقت پر ہنسنے سے محبت کرتا ہوں، اور جب میں تم سے دور ہوتا ہوں تو تہماری ایڈونچر سے بھرپور عادتوں کو بہت یاد کرتا ہوں۔‘
عمیر جسوال نے ثنا جاوید کو ایک سیدھا سادہ اور بے ضرر انسان قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’چلو تمہیں تمہاری بائیک دلوادی جائے، کیوں کہ آپ نے تویقیناً گرا دینا ہے مجھے۔‘
عمیر جسوال کی جانب سے اپنی پوسٹ کے آخر میں دو دلچسپ ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’بیوی کی ہر بات نہیں مانتے،‘ جبکہ دوسرے ہیش ٹیگ میں لکھا ہے کہ ’نہیں ثناء، تم مجھے بائیک رائیڈ پر نہیں لے جا سکتی ہو۔‘
واضح رہے کہ ہیوی موٹر بائیکس کے شوقین عمیر جسوال اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر آئے دن نئی نئی تصاویر اپلوڈ کرتے ہرتی ہیں جن سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہیں موٹر سائیکلز کتنے پسند ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News