
جرمنی نے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں جس کے بعد پاکستان کوویڈ 19 کے رسک والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے جرمنی نے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان کو کوویڈ 19 کے رسک والے ممالک میں شامل کر دیا ہے۔
اس ضمن میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ کا کہنا ہے کہ جرمنی سفر کرنے کے خواہشمندوں کو سفر سے قبل جرمنی کی سفری ہدایات کو دیکھنا ہو گا تاہم مسافروں کو جرمنی آمد سے 48 گھنٹے قبل کورونا نیگیٹو ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔
جرمن سفیر کا کہنا ہے کہ ہدایت نامہ کے مطابق جرمنی سفر کرنے والوں کو ہرصورت داخلے سے قبل اور داخلہ کے بعد 48 گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا تاہم مسافر کے لیے کورونا ٹیسٹ کے منفی نتائج سے قطعہ نظر کوارینٹائن ہونا ضروی ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News