عائشہ خان نے اپنی چمکدار جلد کا راز بتادیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ خوبرو اداکارہ عائشہ خان نے آخر کاراپنی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے پسندیدہ جانور کے بارے میں بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہ رہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سابق اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی بیٹی ’ماہ نور‘ اور شوہر ’میجر عقبہ‘ ایک ساتھ ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔
مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہ نور اپنے والد کے ہمراہ گُھڑ سواری کررہی ہے اور محبت بھری نظروں سے اپنے والد کو دیکھ رہی ہے۔
عائشہ خان نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ ’ماہ نور اپنے پسندیدہ انسان کے ساتھ اپنے پسندیدہ جانور کی سواری کررہی ہے۔‘
سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کے ساتھ ہیش ٹیگ Daddy’sGirl کا بھی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔
دوسری جانب عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تاہم اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔
واضح رہے کہ عائشہ خان نے صرف 21 گھنٹے پہلے ہی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہےجسے اب تک 28 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News