Advertisement

پیپلز پارٹی نہ صرف نااہل، نالائق بلکہ کرپٹ بھی ہے،شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ صرف نااہل، نالائق بلکہ کرپٹ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھٹو کے وژن کے برعکس زرداریوں نے سندھ کے عوام سے روٹی کپڑا مکان چھینا۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ حقیقت میں عوام کے سر سے چھت، ہاتھ سے نوالا چھیننے والا گروہ زرداری کا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے یہ بھی کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر جسے پیپلزپارٹی نے بڑی محنت سے اندھیروں میں دھکیلا جبکہ بھٹو کے نام پر لوٹ مار کرکے عوام کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور صرف اور صرف کرپشن ہے، دہائیوں سے پیپلز پارٹی نے وڈیروں، پولیس اور انتظامیہ کے زریعے صوبہ سندھ کو تباہ کیا۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ قومیت کے نام پرسندھ کے عوام پر مسلط رہنے والوں نے سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ کر لوٹا، بھٹو کے منشور کو بڑھانے کے بجائے بلاول کے والد فیک اکاؤنٹس مینٹین کرنے میں مگن رہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
افغانستان اورراسےتربیت یافتہ دہشتگردکوسزاسنادی گئی
کے الیکٹرک نے 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
Next Article
Exit mobile version