
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات کی مزید مضبوطی اور فروغ کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عبدالعلیم خان اور نواف سعید بن المالکی کی اسلام آباد کی اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ تعلقات جبکہ دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہر پاکستانی کا سعودی عرب سے گہرا دوستانہ اور دلی محبت کا تعلق ہے جبکہ پاک سعودی تعلقات کی مزید مضبوطی اور فروغ کے خواہاں ہیں۔
سعودی سفیر نواف سعید بن المالکی نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News