زید علی نے مداحوں کو کشمکش میں ڈال دیا
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے مداحوں کو کشمکش...
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کامیڈین زید علی نے انسٹاگرام پر مداحوں سے اپنے ہونے والے بچے کے نام کے لیے مشورہ مانگ لیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔
تاہم مذکورہ تصویر میں سوشل میڈیا کی یہ مقبول ترین جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔
زید علی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔‘
اُنہوں نے مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگ ہمیں ہمارے ہونے والے بچے کے لیے کوئی نام تجویز کریں گے؟‘
زید علی کے مشورے پر انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں لڑکے اور لڑکی کے خوبصورت نام تجویز کرتی دکھائی دے رہی ہے۔
یاد رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘
واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر اپنی مزاحیہ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین اسٹار زید علی نے اگست 2017ء میں یمنیٰ سے شادی کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News