
کراچی سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آبادفیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جس کی زد میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے، جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا تاہم رینجرز کے جوان فائیربریگیڈ کے ساتھ مل کر آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
موقع پر موجود فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کے لئے پہنچ گئے تاہم متاثرہ فیکٹری کیمیکل کی ہے اور فیکٹری میں بڑی مقدار میں پیٹرول اور تھنر موجود ہے جس کے باعث خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں بڑی تعداد میں ڈبلیو ڈی 40 اسپرے موجود تھے تاہم آگ کی شدت شدید ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ اطراف کے گودام اور فیکٹریوں کو خالی کروا لیا گیا جبکہ عقب میں موجود پٹرول پمپ بھی بند کروا دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لوگوں کے موجود ہونے کی اطلاع ہے جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے تاہم فیکٹری سے 7 سے 8 افراد کو ریسکیو کیا گیا جو معمولی نوعیت کے زخمی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News