Advertisement
Advertisement
Advertisement

حدیقہ کیانی کی گلوکاری کے بعد قوالی میں انٹری

Now Reading:

حدیقہ کیانی کی گلوکاری کے بعد قوالی میں انٹری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوالی میں انٹری لے لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قوالی گاکر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور وہ اس میں بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نہ صرف پاپ سنگر ہیں بلکہ غیر ملکی زبانوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگاچکی ہیں بلکہ وہ ایک پاکستانی ڈرامے میں اداکاری بھی کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں

حدیقہ کیانی بڑی مشکل میں پھنس گئیں،2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی مقامی فرنچائز کو موردالزام ٹہراتے ہوئے...

Advertisement

حدیقہ کیانی نے ‘جانے اس دِل’ قوالی گائی ہے جسے آج (25 جنوری کو) کو صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس گانے کی موسیقی نامور طبلہ نواز استاد دلدار حسین نے ترتیب دی ہے جسے ساتھ میں زوہیب حسن نے سارنگی اور عرفان کیانی نے ہارمونیم پر پیش کیا ہے۔

جبکہ 8 منٹ 32 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل اس قوالی کی ہدایات عبداللہ حارث نے دی ہیں جسے میاں یوسف صلاح الدین نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس حوالے سے حدیقہ کیانی نے کہا کہ چند ماہ قبل مجھے، لگ بھگ 3 دہائیوں کے عرصے تک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے دھن ترتیب دینے والے استاد دلدار حسین کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انہی طبلہ لیجنڈ نے اس خوبصورت کو قوالی کو میرے لیے غزل کے انداز میں ترتیب دیا۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ اسے گانا میری زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک ہے اور میں اسے آخر کار دنیا سے شیئر کرنے بہت زیادہ خوش ہوں۔

دوسری جانب اپنی پہلی قوالی کی ویڈیو میں حدیقہ کیانی نے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا میر کا تیار کردہ لباس اور ہما عدنان کی جیولری پہنی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ‘میں بچپن سے قوالی سنتی آرہی ہوں اور میں قوالی کو کئی گھنٹوں تک سن سکتی ہوں’۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپنے پورے کیریئر میں، میں نے قوالی اس طرح سے نہیں، مجھے استاد دلدار حسین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میں نے اس موقع کو غنیمت جان کر اس کا فائدہ اٹھایا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

Advertisement

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات کہ میں نے استاد دلدار حسین کے ساتھ کام کیا، میرا خواب پورا ہونے جارہا تھا اور یہ ایک چیلنج بھی تھا

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ قوالی گاتے ہوئے مجھے تھوڑی بہت بے چینی بھی ہوئی لیکن مجھے استاد دلدار حسین نے بہت اعتماد دیا اور بہت سپورٹ کیا

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک روحانی تجربہ تھا، اور یہ میرے مداحوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر