Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرحان سعید کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش

Now Reading:

فرحان سعید کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فرحان سعید نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سال 2021 کی پہلی ملک گیر پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری سے ہوا جو آج 15 جنوری کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں

پودینے کا استعمال آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟

ٹھنڈا ٹھنڈا پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ...

اداکار فیروز خان کا پولیو ورکرز کو خراج تحسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروزخان نے انسداد پولیو مہم کارکنان کو...

5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچانے کے لیے ورکرز دور دراز علاقوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنے فرض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

انہی پولیو ورکرز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ روز پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ’پاک فائٹس پولیو کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

https://twitter.com/PakFightsPolio/status/1349593336126992384

اس ویڈیو میں 2 خواتین پولیو ورکرز کو آزاد کشمیر میں انتہائی سرد موسم میں ارد گرد کئی فٹ برف کے درمیان راستہ بناتے ہوئے آگے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم میں ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 2 لاکھ 85 ہزار فرنٹ لائن ورکرز انسداد پولیو مہم میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ٹوئٹ میں پاک فائٹس پولیو کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے فرنٹ لائن پولیو ہیروز رکتے نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں انتہائی سرد موسم میں یہ بہادر خواتین بچوں کو ویکسینز پلانے کے لیے کئی فٹ برف میں اپنا راستہ بناتے ہوئے جارہی ہیں

اداکار و گلوکار فرحان سعید نے یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو موسم کی پروا کیے بغیر اپنے فرض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں فرحان سعید نے ملک میں اس مہلک وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مصروف پولیو ورکرز کے عزم کو سراہا۔

Advertisement

فرحان سعید نے لکھا کہ تمام ہیروز کیپس نہیں پہنے کچھ پیلی جیکٹ بھی پہنتے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی جانب سے بھی ان خواتین پولیو ورکرز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے

واضح رہے کہ یونیسیف کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کچھ کہا گیا نہیں بلکہ EveryDayHeroes# لکھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکلات میں اضافہ؛ یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک اور قانونی شکنجہ کس گیا
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر