وزیر داخلہ میاں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایئربیس پر پہنچنے کے بعد اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے ہزارہ برادری کی جانب سے دھرناختم کر کے حب الوطنی، ذمہ داری، دوراندیشی کا ثبوت دیا گیا ہے۔
میاں شیخ شید نے کہا ہے کہ حکوے وعدے کے مطابق سانحہ مچھ کے متاثرین کو ہر قیمت پر انصاف ملے گا کیونکہ بےگناہوں کو جس طرح شہید کیا گیا یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں فرقہ واریت کےہر واقعے کے پیچھے بھارت اور دیگر طاقتیں ہوتی ہیں کیونکہ بھارت اور دیگر طاقتیں نہیں چاہتیں پی ٹی آئی حکومت کو تقویت ملے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دھرنوں پر اپوزیشن نے سیاست کر کے بہت افسوسناک حرکت کی لیکن انشاءاللہ ملک دشمن قوتیں تباہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
