علی ظفر ہتک عزت کیس ،عدالت نے عفت عمر کو طلب کرلیا
لاہورسیشن کورٹ نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور سنگر، ایکٹر اور موسیقارعلی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارعلی ظفرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردانی خان سواتی نامی صارف نے علی ظفر کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے۔
علی ظفر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار جھیل کے کنارے کھڑے اپنی سُریلی آواز میں بھارت کے مشہور گلوکار کشور کمار اور آشا بھوسلے کا مقبول ترین گانا ’یہ راتیں، یہ موسم ندی کا کنارہ‘ گنگنا رہے ہیں۔
AdvertisementView voice and lyrics. Perfect match ❤️ @AliZafarsays #AliZafar #bhaeehazirhai pic.twitter.com/bH8s05lkcq
— Daniyal Mumtaz (@idanikhanswati) January 13, 2021
ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جادوئی آواز، رات کا حسین منظر اور پھر یہ گانا، واقعی یہ سب پرفیکٹ ہے۔‘
یاد رہے کہ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’علی ظفر‘ اور ’بھائی حاضر ہے‘ کا بھی استعمال کیا۔
علی ظفر نے اب تک اپنی خوبصورت آواز میں کئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آئے ہیں۔
Aray aray. https://t.co/vYQBaS2BRh
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 13, 2021
دوسری جانب علی ظفر نے ٹوئٹر صارف کی اس محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’ارے، ارے۔‘
واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر علی ظفر کے اس وقت تین لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News