رمشا خان نےبالی ووڈ اداکارہ کا روپ دھار لیا ، مداح حیران
پاکستان شو بز انڈسٹری کی نا مور خوبرو اداکارہ رمشا خان نے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رمشا خان نے شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس سے اپنے رشتے کی وضاحت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ رمشا خان نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ رمشا خان نے بتایا کہ علی عباس کو علی بھائی اس لیے کہتی ہوں کیونکہ وہ میرے کزن ہیں۔
میزبان نے سوال کیا کہ وہ اُن کے کیسے کزن ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ علی عباس میرے فرسٹ کزن ہیں اور وہ میری سگی خالہ کے بیٹے ہیں۔
علاوہ ازیں رمشا خان نے بتایا کہ بچپن میں مجھ سمیت سب بچے علی عباس سے بہت ڈرتے تھے، وہ مجھے اور میری چھوٹی بہن کو ڈراتے تھے اور کہتے تھے کہ یہاں پر بھوت ہے، اُس وقت علی بھائی کے ذہن میں یہ ہوتا تھا کہ یہ کراچی سے آئے ہیں ان کو ڈراتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے میں وہاج علی، شہود علوی اور علی عباس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News