معروف کارٹون سیریز اسکوبی ڈو پر تیار اینی میٹڈ فلم کا ٹریلر رلیز
اینی میٹڈ کارٹون سیریز اسکوبی ڈوپر بھی فلم تیار کر لی گئی...
دنیا بھر کی مشہور ترین دوستی پر مبنی فلم ’’ٹام اینڈ جیری‘‘سلور اسکرین پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری اب بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ سال نومبر میں جاری کیا گیا تھاجس کے بعد فلم کی ریلیز کا اعلان 2021 کے لئے کیا گیا تھا۔
فلم کے ٹریلر کے مطابق جیری ایک ہوٹل میں رہنے کا فیصلہ کرتا ہے جس میں شادی کی شاندار تقریب منعقد ہو رہی ہے۔
تاہم جیری کی موجودگی کا پتا لگنے کے بعد اسے ہوٹل سے باہر نکالنے کے لئے ہوٹل کی انتظامیہ ٹام کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتی ہے۔
دلچسپ یہ کہ فلم میں ٹام اینڈ جیری کو اصل دنیا اور اداکاروں کے درمیان شرارتیں کرتا دکھایا جائے گا، فلم کا کچھ حصہ اینی میٹڈ بھی ہے۔
واضح رہے کہ بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ گیارہ فروری کو سلور اسکرین پر دھوم مچائیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News