Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف خاندان کےجھوٹ کی داستان آشکار ہو چکی ہے، شہزاد اکبر

Now Reading:

شریف خاندان کےجھوٹ کی داستان آشکار ہو چکی ہے، شہزاد اکبر
شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کےجھوٹ کی داستان آشکار ہو چکی ہے کیونکہ ماضی میں گزارا ہو جاتا تھا اب جھوٹ پکڑے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے لندن سے آنے والی خبروں پر قبل از وقت مٹھایاں بانٹیں تاہم ایک بار پھر ثابت ہوا کہ جھوٹوں کی داستان از سر نو ثابت ہو گئی۔

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے قوم سے مسلسل جھوٹ بولا۔ شریف خاندان نے اپنی جائیداد اور اثاثوں سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا، شریف فیملی نے اپنے جھوٹ کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں یہ ہےکہ اگر آپکے اثاثے پکڑے جاتے ہیں اور آپکی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے تو آپ کرپٹ ہیں لیکن یہ کہتے رہے کہ کرپشن پر نہیں انہیں اقامہ کے چکر میں نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کی مثال دوں گا جنہوں نے اپنا سارا منی ٹریل دیا اور عدالت سے صادق اور امین قرار پائے ہیں اور اسکے علاوہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی واحد پارٹی ہے جو ایک خاندان کی جاگیر نہیں ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے باہر جانے ہر انکی بیماری کا معاملہ تھا، میڈیکل بورڈ نے انکی صحت ہر ساری رپورٹ دی تاہم جوڈیشل آرڈر کے تحت انکو جانے کی اجازت ملی لیکن یہ یہ اس جوڈیشل آرڈر کی رو سے بھی بھگوڑے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے ایک تو اعلاج کروانے بائر گئے ہوئے ہیں تاہم جب بھی ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے تو وہ سیاسی انتقام کہنا شروع کر دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر