صنم جنگ نے اپنے شوہرسے علیحدگی اختیارکرلی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ کیا صنم جنگ نے اپنے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبا ن اور اداکارہ نادیہ خان نے شادی کے حوالے سے بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ خان کی شادی کے حوالے سے لوگوں کا ماننا تھا کہ یہ ان کی تیسری شادی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔
اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ اُن کی تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی نادیہ خان نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تھیں۔
نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصویروں پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں کچھ لوگوں نے نادیہ خان پر نتقید کے تیر بھی برسائے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خیال رہے کہ کشف نامی صارف کی جانب سے نادیہ خان کی پوسٹ پر کیا گیا جنہوں نے اداکارہ و میزبان سے سوال کیا کہ ’مجھے یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کی یہ شادی کونسے نمبر کی ہے؟‘
صارف نے کہا کہ ’ابھی تو آپ کا بیٹا کیان بھی بہت چھوٹا ہے۔‘
صارف کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر نادیہ خان نے چُپ توڑ دی اور کہا کہ’کیان میرا اپنا بیٹا نہیں ہے بلکہ میں نے اُسے گود لیا ہے۔‘
اداکارہ و میزبان نے کہا کہ ’اور یہ میری تیسری نہیں بلکہ دوسری شادی ہے۔‘
واضح رہے کہ نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News