Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہاولپور میں پی ڈی ایم ریلی کو “پاور شو” نہیں کہوں گا، وزیر خارجہ

Now Reading:

بہاولپور میں پی ڈی ایم ریلی کو “پاور شو” نہیں کہوں گا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل بہاولپور میں پی ڈی ایم کا شو تھا مگر اس میں پاور نہیں تھی اس لیے میں اسے “پاور شو” نہیں کہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے احتجاج، ملکی و علاقائی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گذشتہ ڈھائی سال کے مختصر عرصے میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے دو بڑے فیصلے کئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے ملتان اور بہاولپور میں دو انتظامی سیکریٹیریٹ قائم کیے گئے جبکہ جنوبی پنجاب کے لئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے جو جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی پر خرچ ہونگے۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہندوستان ہماری سرحدوں پر گولہ باری کر رہا ہے آئے روز لاین آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اپوزیشن کو معلوم ہونا چاہیے کہ بھارت، پاکستان کے اندر دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے بلوچستان میں یکے بعد دیگرے واقعات ہو رہے ہیں ان حالات میں جب آپ اداروں پر تنقید کرتے ہیں تو آپ بھارتی بیانیے کی ترویج کر رہے ہیں۔

 شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ، ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ریاست کے مفادات کا تحفظ کرتی ہے جبکہ ہندوستان ہائبرڈ وارفیر کے ذریعے ایسے واقعات کروا رہا ہے تاکہ لوگوں میں بددلی پھیلے اور پاکستان میں ہونیوالی سرمایہ کاری متاثر ہو۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ایک ڈوزئیر کے ذریعے بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے اہم شواہد اور حقائق کو دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے جبکہ ای یو انفولیب کے چشم کشا انکشافات دنیا کے سامنے آ چکے ہیں اور اس رپورٹ نے بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے سیکولرازم کا تصور دفن ہو چکا ہے، آج بھارت میں امتیازی قوانین کے زریعے اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جبکہ پورے بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج بین الاقوامی میڈیا بھی کھل کر بھارت کے خلاف لکھ رہا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کو ہم ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے اور انشاءاللہ حق خود ارادیت کی تحریک کامیابی سے ضرور ہمکنار ہو گی۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، اور جنیوا میں ہیومن رائٹس کمشنر کو خطوط ارسال کیے اور ان سے مطالبہ کیا کہ ان سب قائدین کو فری اور فیر ٹرائل کی سہولت مہیا کی جائے جبکہ تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے  ہیومن رائٹس کمشنر کی غیر جانبدارانہ سامنے آنے والی دو انکوائری رپورٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ اقوام متحدہ کمیشن آف انکوائری کے ذریعے زمینی حقائق کے حوالے سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر