سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف سے وزیر دفاع آذربائیجان کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور کمانڈر آذربایئجانی ایئر فورس کی ملاقات ہوئی ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج وزیر دفاع آذربائیجان کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور کمانڈر آذربایئجان ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ نے آذربائیجانی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جانب سے عسکری تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آذربائیجانی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اعلیٰ پائےکے تربیتی نظام کی تعریف کی اورآذربائیجانی فضائیہ کے اہلکاروں کی عسکری تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے پاک فضائیہ کے خود انحصاری کے اقدامات بالخصوص جے ایف-17 تھنڈر پروگرام کی ملکی سطح پر تیاری کی بھی بھرپور پزیرائی کی۔

بعد ازاں ایئرچیف نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف سے ملاقات کی- دونوں سربراہان نے باہمی دلچسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں ایئر چیف نے یادگار شہدا کا دورہ بھی کیا اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
