Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیتون کی کاشت عوام کو روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے، شاہ فرمان

Now Reading:

زیتون کی کاشت عوام کو روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے، شاہ فرمان
شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ زیتون کی کاشت ملکی اقتصادی ترقی اورعوام کو روزگار کی فراہمی کابڑا ذریعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت زیتون اور بیری کی کاشت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں زیتون اور بیری کی کاشت کوفروغ دینے سے متعلق اموروتجاویز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں گورنر کی محکمہ جنگلات اور زراعت کو زیتون کی کاشت کیلئے ضلعی سطح پردرست وتحقیق شدہ ڈیٹا فراہم کرنے جبکہ سرکاری وپرائیویٹ نرسریز سے زیتون کی کاشت کیلئے نرسری اورقلم کاری کیلئے مطلوبہ درست تعداد کی فراہمی کی بھی ہدایت دی۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی کہ زیتون اور بیری کی کاشت کیلئے ہر ضلع سے موزوں میسربنجرزمین کی حقیقی تعداد فراہم کی جائے۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ زیتون اور بیری کی کاشت عوامی مفاد کامنصوبہ ہے جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

Advertisement

شاہ فرمان نے یہ بھی کہا کہ موزوں اراضی کے مطابق زیتون کی نرسری لگانے اورقلم کاری کیلئے موثرحکمت عملی ترتیب دی جاسکتی ہے جبکہ زیتون کی نرسری اورقلم کاری زیادہ مقدارمیں درکارہے تاکہ کاشت وسیع رقبہ پرکی جاسکے۔

گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مزید کہا کہ صوبہ کی زمین زیتون اور بیری کی کاشت کیلئے انتہائی زرخیز ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق صوبہ میں 26 کروڑ زیتون کے پودے لگوائے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر