
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود ایک خاتون کے علم میں ہی نہیں کہ شاہد آفریدی کون ہیں۔
جی، سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود ہیں، شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ”اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا”۔
تاہم شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ”یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟”
شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ”چلو تصویریں لے لو”۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو ٹک ٹاک کی ویڈیو ہے جو سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News