
کراچی بھر میں سردی کی شدت کے باعث شہر بھر میں گیس بحران سے گھریلو صارفین اور صنعتکار بھی متاثر ہورہے ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں گیس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے تاہم کمپنی سپلائی ممکن بنانے کی مکمل کوشش کررہی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے تاہم بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی سے متاثر ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں لیاری،اورنگی، سائٹ ،بلدیہ،کورنگی،لانڈھی اور سرجانی، گارڈن، شومارکیٹ ، عثمان آباد ، گلبہار، پرانا گولیمار میں بھی گیس کی قلت ہے تاہم سٹی ریلوے کالونی ، برنس روڈ ، کھارا در ، بوہرہ پیر کے اطراف بھی گیس کا پریشر انتہائی کم ہے۔
اسکے علاوہ کیپٹیو پاورکوگیس سپلائی معطل، رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہے، شیرشاہ،نیوکراچی،نارتھ کراچی ،لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن اورصدر متاثر ہوئے ہیں۔
سنگولین ، لی مارکیٹ ، آگرہ تاج میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے تاہم گلشن حدید ، بھینس کالونی سمیت ملیر کے مختلف سے گیس کے کم پریشر کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News