پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ 5 مشہور اداکارائیں جنہوں نے عبایہ بھی پہنا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی کچھ اداکارائیں جنہوں نے عبایہ زیب تن کیا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نوین وقار نے اظفر علی سے علیحدگی کے بعد شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی؟
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوین وقار نے لائیو سیشن میں بتایا کہ ’ سنگل رہنے میں کوئی حرج نہیں ہیں، میرے خیال میں یہ عورت کی زندگی کا اہم ترین مرحلہ ہے جہاں وہ خودمختار ہے۔‘
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ وہی مرحلہ ہے کہ جہاں عورت اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتی ہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کرسکتی ہے لہٰذا زندگی بھرپور طریقے سے گزاریں اور میرے خیال میں اس میں کچھ غلط نہیں ہیں۔‘
علاوہ ازیں اداکارہ نے سیشن کے دوران تمام سنگل خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔‘
نوین وقار نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں سنگل ہونا بہترین ہے، یہ وقت خوابوں کی فہرست بنانے اور ان کو حاصل کے لیے بہترین ہے، اپنے ہر خواب کو پورا کریں۔‘
یاد رہے کہ نوین وقار نے 2012 میں کامیڈین اداکار اظفر علی سے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی تھی۔
تاہم 2015 میں اداکار جوڑی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News