واٹس ایپ میں بزنس فیچر متعارف
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا۔...
کیا آپ واٹس ایپ کے 3 سیکرٹ فیچرز کے بارے میں جانتے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں پیغامات کی شکل بدلنے کی آسان طریقہ موجود ہیں۔
کسی بھی ایپ میں کچھ ایسے آپشنز یا فنکشنز موجود ہوتے ہیں جو عموماً ایک عام صارف کی نظرسے چھپے ہوتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی نہ کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ میں کچھ ایسے دلچسپ چھپے ہوئے فیچرز موجود ہیں جو کسی بھی شخص سے آپ کی گفتگو کو دلچسپ اور منفرد بنا سکتے ہیں۔
آئیے ہم آپ کو آج ان بے شمار فیچرز میں چند فیچرز ایسے بتاتے ہیں جو آج کے بعد آپ کی چیٹ کو انوکھا بنا دیں گے۔
ایٹالک حروف:
واٹس ایپ میں آپ کسی جملے یا حرف کو ایٹالک یعنی ٹیڑھا بھی کرسکتے ہیں۔
اس کے لیے اس لفظ کے شروع اور آخر میں انڈراسکور(_) کا نشان لگائیں۔
اسٹرائیک تھرو ٹیکسٹ (کٹا ہوا جملہ یا حرف):
اس آپشن کے لیے بھی آپ کو ایک خاص سمبل کی ضرورت درپیش ہے۔
اس کے لیے کسی لفظ یا جملے کے شروع اور آخر میں ٹائیڈ یعنی لہریا موج کا سمبل (~) استعمال کریں۔
اس سے وہ لفظ یا جملہ پڑھنے والے کو ایسے دکھے گا جیسے آپ نے اسے درمیان سے کاٹ دیا ہے۔
بولڈ یا موٹے حروف:
واٹس ایپ اکثر لمبے نوٹس بھیجنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جس میں کسی پیراگراف یا ہیڈنگ کو بولڈ کرنے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔
اس لیے اگر آپ واٹس ایپ پر کسی جملے یا لفظ کو بولڈ یا موٹے حروف میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جملے یا لفظ کے شروع اور آخر میں اسٹیرک کا نشان(*) لگائیں ۔اسے وہ جملہ یا لفظ بولڈ دکھائی دے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News