پاکستان کوسٹ گارڈزکی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئیں ہیں۔
اس ضمن میں ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ وندر(بلوچستان) کے ساحل سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وندر سمندر کے کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی منشیات میں 206 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،40کلو گرام افیون، 300گرام ہیروئن اور65بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا ہے کہ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا کروڑوں روپے کی ہے۔
تاہم کوسٹ گارڈز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر ڈی جی کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِعمل ہے اور اسکے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
