سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز مزید 48 گھنٹے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس بحران شدت اختیا رکر گیا جس کے باعث سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز مزید 48 گھنٹے بند رہیں گے اور اب سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح کھلیں گے۔
دوسری جانب گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو اور صنعتی صارفین کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کو کھلنے تھے۔
سوئی گیس نے پیر سے جمعرات سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
