پی سی بی ایوارڈز، بابر اعظم نے میلہ لوٹ لیا، محمد رضوان، فواد عالم بھی کامیاب
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز 2020...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے آئندہ دو برس کو اہم کیوں قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ پاکستان نے غیرملکی ٹیموں کی آمد کے لیے بہت انتظار کیا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ اگلے 2 سال پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔
وسیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیوں میں انگلینڈ کا دورہ بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم 16 سال بعد پاکستان آئے گی، جس کے لیے رواں برس ونڈو نکالنے کے لیے بڑی محنت کی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں کہا کہ ساؤتھ افریقا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News