حکومت کی جانب سے مزید 10 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی دستاویزات میں حکومت نے مزید 10 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کردیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کو نجکاری کی فہرست نکال دیا جبکہ اگلے مرحلے میں جن اداروں کی نجکاری کی جائیگی ان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن شامل ہیں۔

حکومتی دستاویزات میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو بھی نجکاری فہرست میں شامل کرلیا گیا جبکہ زرعی ترقیاتی بینک، پی ٹی ڈی سی، پاکستان ایکسپو سینٹر بھی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔
نیسپاک، قومی انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ اور پاکستان انوائرمنٹ پلاننگ لمیٹڈ بھی شامل فہرست ہے۔
یاد رہے کہ ترمیم شدہ نجکاری فہرست اس سے قبل 19 ادارے شامل تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News