جمناسٹک کے مایہ ناز کھلاڑی اُوچی مُورا نے ریٹائرمنٹ لے لی
جاپان سے تعلق رکھنے والے جمناسٹک کے مایہ ناز کھلاڑی اولمپک چمئین...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فضیلہ عباسی کی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کے بیٹے، اپنے بھتیجے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
فضیلہ عباسی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لگائی گئی اسٹوری میں بتانا ہے کہ ’اُن کا بھتیجا مصطفیٰ کلینک میں اُن سے ملنے آیا ہے ۔‘
یاد رہے کہ فضیلہ عباسی پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں۔
دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف سے مشابہت رکھنے کے سبب گزشتہ دنوں خبروں کی زینت بنی رہیں۔
واضح رہے کہ فضیلہ عباسی کی جہاں جہاں تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں وہاں انسٹا صارفین فضیلہ عباسی کو کترینہ کیف سمجھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News