Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے کشمیر پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا، سراج الحق

Now Reading:

حکومت نے کشمیر پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے کشمیر پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران کشمیریوں کے ساتھ مخلص ہیں توبھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساز باز کر کے خطہ کو نئی دہلی کے حوالے کردیا گیا، وزیراعظم کے کشمیرپر یوٹرن سے پاکستانی ہی نہیں ، پوری دنیا بھی حیران ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی روح آزادی کو پامال کرنے والی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے وہی طریقہ کار اپنایا جس طرح ماضی میں کیا جاتا رہا جبکہ پی ٹی آئی کے دور میں کارخانے بند اور لنگر خانے تعمیر ہو رہے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار اور مضبوط ادارہ ہو جبکہ براڈ شیٹ پر حکومتی کمیٹی نامنظور، سپریم کورٹ ایکشن لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر