حرا مانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ حرانی مانی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے مداحوں کو اپنے نئے دوست سے متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق حرا مانی جو اپنے ڈراموں میں شاندار اداکاری سے دلوں کو جیت چکی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ویڈیو کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو اپنے نئے دوست سے متعلق بتایا۔
حرا مانی نے کہا کہ میرا اس دوست کے ساتھ عجیب سا اسٹرونگ کنکشن ہے، لگتا ہے دوستی ہوگئی ہے میری اس سے !
اداکارہ نے لال اور کالے رنگ کے دلکش کنٹراس پر مبنی لباس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ پتا نہیں عجیب سا اسٹرونگ کنکشن ہے میرا کیمرے سے، اس کی ریڈ لائٹ آن ہوتے ہی میں بدل جاتی ہوں! دوستی ہوگئی ہے میری اس (کیمرے) سے۔
یادرہے کہ اداکارہ کے سماجی رابطے کی سائٹ پر 5 ملین( 50لاکھ) سے زائد فالووورز ہیںاور اب تک 3ہزار692 پوسٹس کرچکی ہیں جبکہ وہ صرف 240 اکاؤنٹس کو فالوو کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ حرا مانی آئے روز انسٹاگرام پر اپنی زندگی سے جڑی بہت سے چیزیں شیئرکرتی رہتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News