Advertisement

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا

ٹک ٹاک بنانا جان کو ہی مہنگا پڑ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو سے مشہور ہونے کے چکر میں ویڈیو شوٹ کرتے وقت ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں

’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کیے جانے کی 5 اہم وجوہات سامنے آگئی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے پابندی...

یاد رہے کہ حمزہ نامی نوجوان راولپنڈی کے نورانی محلے کا رہائشی تھا اور وہ ویڈیو بنانے کے لیے شاہ خالد کالونی پہنچا تھا۔

 پٹری کے پاس پہنچنے کے بعد نوجوان نے جب ہزارہ ایکسپریس نامی ٹرین کو دور سے آتا ہوا دیکھا  ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کی اور اسی دوران حادثہ پیش آگیا۔

Advertisement

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں حمزہ نامی نوجوان نے ٹرین کی آمد کے عین وقت پٹری کے ساتھ چلنے کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کی۔

تاہم نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے ٹرین ہارن بجاتی ہوئی آئی اور نوجوان رفتار سے آنے والے انجن سے ٹکرا کر ایک طرف گر گیا۔

نوجوان کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں نوجوان کی جان جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے نوجوان صرف ویوز کے چکر میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں جس کے دوران وہ اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ واقعے کے بعد 1122 ریسکیو حکام نے لاش کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Next Article
Exit mobile version