کراچی سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے تاہم اس کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شہر کراچی میں سردی کے باعث مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس غائب ہوجاتی ہے۔
تاہم سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے تاحال گیس کمی کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بھی بند ہیں جمعرات کی صبح کھولے جائینگے۔
لاہور بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث شہری باہر سے کھانا منگوانے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اس سے ماہانہ اخراجات میں بھی حد درجہ اضافہ ہورہا ہے۔
دوسری جانب حیدرآباد شہر میں بھی گیس کی شدید لوڈشیڈنگ برقرار ہے جس سے صارفین کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جس کے باعث کمرشل و گھریلوں صارفین پریشان ہیں۔
حیدرآباد میں گیس پریشر میں کمی سے عوام لکڑیوں پر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں تاہم اس ضمن میں شرہوں کا کہنا ہے کہ گیس کمپنی گیس لائینیں پرانی ہونے کا جواز بنا کر گیس کا بحران پیدا کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
