Advertisement

براڈ شیٹ کو ادائیگی، خارجہ امور کمیٹی کا شیڈول اجلاس ملتوی

برطانوی نجی فرم براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے میں خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے بلایا جانے والا شیڈول اجلاس ملتوی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے 18 جنوری کو ہونے والا شیڈول اجلاس ملتوی کر دیا۔

خارجہ امور کمیٹی نے ایک روز قبل ہی براڈشیٹ کی رقم کی ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لیا تھا اور براڈ شیٹ معاملے پرچیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کیا تھا۔

نظام آف حیدرآباد کیس میں پاکستان کا 35 ملین پاؤنڈ کا مسترد شدہ دعویٰ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔

اس کمیٹی نے سیکریٹری خارجہ کو پالیسی امور پر تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی تھی، اور سیکریٹری قانون و انصاف کو قانونی امور پر بریفنگ کے لیے بلایا گیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ برا ڈشیٹ کیس میں ایک اور انکشاف ہوا ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کا ایک اہم خط منظرعام پر آیا ہے، جس نے نیب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں کی وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
پنجاب کے ہر ورکر کی صحت اورحفاظت کیلئے پرعزم ہوں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہوگئی
دورہ سعودیہ کا دوسرا روز؛ وزیر اعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے
Next Article
Exit mobile version