ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ایسے لوگ جو فالورز بڑھانے کے لیے موت کا ناٹک کرنے لگے
ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے عام افراد اپنی ویڈیوز بنا کر...
یوٹیوب نے زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی شارٹ ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا تھا، جو ڈسکور پینل میں دیکھی جاسکتی تھیں۔
ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب یہ سب صارفین کو دستیاب ہے۔
یہ سیکشن فی الحال یوٹیوب ایپ میں کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر نیچے سجیسٹڈ ویڈیوز اسکرول کرنے پر دیکھا جاسکتا ہے۔
بہت جلد اس سیکشن کے لیے یوٹیوب ایپ کے اوپری حصے میں کروم کاسٹ بٹن کو ہٹا کر جگہ بنائی جائے گی۔
علاوہ ازیں یوٹیوب شارٹس میں 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمر اور کاؤنٹ ڈاؤن فیچر بھی شامل ہے۔
ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی
یوٹیوب شارٹس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب یہ لگ بھگ دنیا بھر میں دستیاب ہے۔
تاہم اب بھی شارٹ ویڈٰیوز بنانے کی سہولت تمام صارفین کو دستیاب نہیں۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد تمام سوشل میڈیا ایپس میں اس کی مختصر ویڈیوز کے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سب سے پہلے انسٹاگرام نے ریلز کے نام سے نیا سیکشن متعارف کرایا، جبکہ اسنیپ چیٹ کی جانب سے بھی ایسا کیا جاچکا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News