Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور بخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بتا دیا، مداح حیران

Now Reading:

نور بخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بتا دیا، مداح حیران

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بتا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اُن کے چاہنے والوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

مزید پڑھیں

حمیمہ ملک نے اداکارہ نور بخاری کو کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسڑری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے سابق اداکارہ نور...

عون چوہدری دُنیا کے سب سے بہترین آدمی ہیں، نور بخاری

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک صارف نے نور بخاری سے اُن کے شوہر کے بارے میں سوال کیا۔

Advertisement

صارف نے پوچھا کہ ’آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ اور اُن کا تعلق کس شعبے سے ہے؟

نور بخاری نے کہا کہ ’میرے شوہر کا نام عون چوہدری ہے اور وہ ایک سیاستدان ہیں۔‘

علاوہ ازیں ایک اور صارف نے اپنے سوال میں کہا کہ ’آپ اپنے شوہر کے بارے میں کچھ بتائیں کیونکہ ہم نے کبھی آپ دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا۔‘

اداکارہ نور بخاری نے اپنے شوہرعون چوہدری کو دُنیا کا بہترین آدمی قرار دیا۔

دوسری جانب نور بخاری نے انسٹا اسٹوری میں عون چوہدری اور اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی۔

عون چوہدری دُنیا کے سب سے بہترین آدمی ہیں، نور بخاری

Advertisement

نور بخاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے صارف کو جواب دیا کہ ’میرے شوہر میرے ہیرو ہیں۔‘

یاد رہے کہ عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔

واضح رہے کہ عون چوہدری وزیر اعظم کے اس قریبی حلقے کا حصہ تھے جو جنوری 2018 میں ان کی تیسری شادی کا راز داں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر