صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ریلی کی شکل میں نمائش پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کے پاکیزہ تصور کو متنازعہ بنایا ہے۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اخلاقی گراوٹ،ناکام طرز حکمرانی پی ٹی آئی کی سب سےبڑی کامیابی ہیں جبکہ جھوٹ بولنے کےعالمی ایوارڈ کے لئے پی ٹی آئی کےدرجن بھر وزرا اور ترجمان نامزد ہوئے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے اور سرمایہ کاری کو روکنے کا سہرا عمران خان کےسر ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزرا کی مایوسی بتارہی ہےکہ تبدیلی حکومت اپنے بوجھ سے گرنےوالی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ میدان سے ایوان تک جعلی اور عوام دشمن حکومت کا پیچھا کرینگے جبکہ آصف علی زرداری کی حکمت عملی سے عوام کی سلیکٹیڈ سےجان چھڑائینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
