Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم

Now Reading:

پاکستان کا سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم
Pakistan welcomes Saudi Arabia & State of Qatar to borders

پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضائی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم گلف تعاون کونسل کی جانب سے گذشتہ چار سال سے ممالک کے درمیان حل طلب مساٸل کے حوالے سے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امیر کویت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ممالک کے مابین اختلافات ختم کروانے کے لیے ادا کردہ مثبت کردار کوسراہتا ہے کیونکہ ان کی مسلسل اور مخلصانہ کاوشوں اور جی سی سی ممالک کے باہمی تعاون کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جی سی سی کے آج العلاء میں ہونے والے اجلاس سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوگی تاہم خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اعتماد مزید بڑھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر