Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ عاطف اسلم اگر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

Now Reading:

کیا آپ جانتے ہیں کہ عاطف اسلم اگر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟
عاطف اسلم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار عاطف اسلم اگر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

تفصیلات کے مطابق اپنے گانے ’عادت ‘ سے شہرت کی بلندیوں کا سفر شروع کرنے والے 38 سالہ گلوکار نے اپنے حوالے سے اہم سوال کا جواب مداحوں کے سامنے رکھ دیا۔

مزید پڑھیں

عاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکارعاطف اسلم بڑی مشکل میں پھنس گئے۔...

عاطف اسلم نے ایک یوٹیوبر کے ساتھ حال ہی میں ایک ویڈیو بنائی ہے۔

یوٹیوبر کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیو میئں گلوکارعاطف نے اپنے چاہنے والوں کو واقعات سنا کر تفریح فراہم کی اور اپنے متعلق باتیں بھی بتائیں۔

Advertisement

تاہم انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر میں آج والا عاطف اسلم نہ ہوتا تو ’جی ڈی پائلٹ ہوتا‘، ایف 16 اڑا رہا ہوتا، ایک فائٹر پائلٹ ہوتا۔

گلوکار نے بتایا کہ وہ پاک فضائیہ کے کالج سے پڑھے ہوئے ہیں، ساتھ ہی انکشاف کیا کہ اگر وہ فائٹر پائلٹ نہ بن پاتے تو کرکٹر بن جاتے ۔

عاطف اسلم بتایا کہ کرکٹ بطور فاسٹ بولر کھیل رہا ہوتا، جس پر سوال کرنے والے نے پوچھا، کیا واقعی !

علاوہ ازیں گلوکار نے بتایا کہ میں دراصل انڈر 19 ٹیم میں بطور فاسٹ بولر سلیکشن کے لیے ٹرائل وغیر بھی دے چکا ہوں۔

اس پر سوال کرنے والے یوٹیوبر نے ہنستے ہوئے کہا کہ کیا آج آپ خود کو پاکستانی ٹیم میں بطور فاسٹ بولر سوچ بھی سکتے ہیں؟

دوسری جانب دوران گفتگو عاطف اسلم سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ شہرت کے باوجود لوگوں نے آپ کو نہ پہنچانا ہو؟

Advertisement

تاہم اس پر عاطف اسلم نے الحمرا ہال لاہور کا واقعہ بیان کیا کہ میرا وہاں شو تھا، ہزاروں لوگ میری آمد کے منتظر تھے، میں گیٹ پر پہنچا تو وہاں کھڑے سیکیورٹی اہلکار نے کہا ’کدھر؟‘ میں نے جواب دیا کہ میں نے اندر جانا ہے، میرا پروگرام ہے، اس پر اُس نے مجھے واپس جانے کا اشارہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے سیکیورٹی اہلکار سے کہا کہ میرا اندر پروگرام ہے، میں عاطف اسلم ہوں، اس پر سیکیورٹی والے بابا جی نے پنجابی زبان میں کہا کہ ادھر سب ہی عاطف اسلم ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے مداح پاکستان کےعلاوہ دنیا بھر میں موجود ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کے بارے میں کچھ نا کچھ جاننے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر