اداکار ڈوین جانسن کا فلم ’’ہوبس اینڈ شا‘‘کی کامیابی پر اظہار تشکر
ہالی وڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن(دی راک) نے فلم ’’ہوبس اینڈ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کی برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے ماطبق اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اداکار کے ساتھ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عدنان صدیقی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’ترقی کے اس دور میں مختلف ممالک کے ساتھ ثقافت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔‘
اداکار نے لکھا کہ ’برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں اس بارے میں بات چیت کی گئی کہ ہم نے تعلیم، تفریح اور کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور انگلینڈ کے تعلقات کو نئی تحریک دینی ہے۔‘
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’آپ سے ملاقات کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔‘
اداکار نے مزید کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہماری دوستی ذاتی اور سفارتی طور پر فروغ پائے۔‘
دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عدنان صدیقی اور عمّارہ حکمت کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہیں۔
https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/1351100862068895744
ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہیں عدنان صدیقی اور عمّارہ حکمت سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم انگلینڈ اور پاکستان کی دوستی کو پروان چڑھائیں گے۔‘
واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے اختتام میں برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسٹر ٹرنر آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے اپنے ساتھ چائے پینے اور میرے خیالات شیئر کرنے کا موقع دیا۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News