اداکار منظر صبہائی کا اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
پاکستان کے سینئر اداکار منظر صبہائی نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثمینہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار منظر صبہائی کہتے ہیں کہ اپنی آرام دہ اور سکون سے بھرپور زندگی سے نکل کر اپنے ڈر کا مقابلہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق منظر صہبائی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کچھ بیان کرتے نظر آرہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سینئر اداکار نے اپنی اس تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ ’آپ اپنی آرام دہ اور سکون سے بھرپور زندگی سے نکلیں اور اپنے ڈر کا مقابلہ کریں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’وہ کام کریں جو آپ ماضی میں نہیں کرسکے اور وہ مشکل ترین کام کریں جنہیں کرنے کی بہت ضرورت ہے۔‘
منظر صہبائی نے کہا کہ ’اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے خود کو ہمت دیں۔‘
اداکار نے مزید کہا کہ ’اس وقت خود کو نمودار کریں جب آپ کو للکارا جائے۔‘
واضح رہے کہ منظر صہبائی کے اس معنی خیز پیغام کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News