وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کالجوں میں تدریسی عمل آج سے بحال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نویں تا بارویں ، او لیول ، اے لیویل سمیت کالجوں میں تدریسی عمل آج سے بحال ہوگا۔
Tomorrow classes 9 to 12, O and A level go back to school/ college. Wish them the very best. Their future is our main priority.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 17, 2021
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ طلبا کا مستقبال پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے اس سے قبل اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سندھ حکومت کی جانب سے سیکنڈری کلاسز نہ کھولنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اگر صورتحال یہی رہی تو تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
