Advertisement

قاری حسن علی کاسی نے بین الاقوامی قرأت مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے قاری حسن علی کاسی نے افغانستان میں ہونے والےبین الاقوامی قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم حسن علی کاسی خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کرنے میں ماہر ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے آریانہ ٹی وی افغانستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے قرأت کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

یاد رہے کہ آریانہ ٹی وی افغانستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے قرأت کے عالمی مقابلے میں میں 25 ممالک کے قاریوں نے حصہ لیا۔

  

Advertisement

تاہم اس مقابلے میں پاکستان سے حسن علی کاسی، عراق سے علی فلاح ختان، لبنان سے محمد مہدی اعزالدین، ​​جرمنی سے محمد فہیم اکبر، مصر سے علی محمد علی الطاروطی، اور افغانستان سے احمد بلال غنی زادہ نے بالترتیب چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

نوجوان قاری حسن علی کاسی حافظ قرآن ہیں اور جب کلام پاک کی قرأت کرتے ہیں تو ان کی دل سوز آواز کانوں میں رس گھول دیتی ہے۔

بطور مسلمان ہم یہ جانتے ہیں کہ قرآن پاک کی تلاوت کے خاص آداب ہیں اور تلاوت کو خوش الحانی سے ادا کرنے کے فن کو ’’حسن ِقرأت‘‘ کا نام دیا جاتا ہے اور اپنی اسی خوش الحانی کی بدولت حسن علی کاسی قومی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی 8 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں وہ قرآن خوانی کے پروگراموں اور تراویح ودعا کے سلسلے میں بہت سارے ممالک کا سفر بھی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب فخر پاکستان قاری سعد نعمانی جن کو فن قرأت کے میدان میں عالمی شہرت حاصل ہے اور وہ دنیا کے بیشتر قراء کی آواز ولہجے میں آیات ربانی کی تلاوت کرنے کے ماہر ہیں، ان کے ساتھ نوجوان قاری حسن علی کاسی ایک اچھا اضافہ ہیں۔

واضح رہے کہ جوانی کی عبادت کو پیغمبروں کا شیوہ بتایا گیا، ایسے میں حسن علی کاسی جیسے نوجوان تمام نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گرمی کی شدت سے پریشان شخص کا انوکھا کارنامہ، ویڈیو وائرل
ثانیہ مرزا نے ذہنی سکون کا راز بتا دیا
مصنوعی ذہانت کے استعمال کیساتھ بڑھتی ہوئی گرمی کا توڑ متعارف
لیبر ڈے پر گوگل ڈوڈل مزدوروں کی محنت کیلئے وقف
اساتذہ اور طلباء کے درمیان جذباتی منظر کی ویڈیو وائرل
بھارتی شہری کا روبوٹ سے شادی کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version