
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں کی جانے والی زیادتی پر اب ریلی 17 جنوری کو نکالی جائیگی جو نرسری سے کراچی پریس کلب تک ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے مردم شماری کے فیصلے کو ردکرتے ہیں ہمارا مطالبہ گنتی پوری کی جائے ایسا نا ہوا تو ہم سمجھے گے کہ ہماری نسلوں کے ساتھ دہشت گردی ہوگی۔
سید مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ جس ترمیم سے حقوق نا ملیں ایسی ترامیم پر لعنت بھیجتے ہیں اسے ختم ہونا چاہئیے، 12 سالوں میں ملنے والے 8 ہزار ارب کہاں گئے کہ نا پینے کا صاف پانی ہے اور اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ عمران خان کا کرپشن روکنے کا نعرہ فیل ہوگیا ہے اور اب نئی لیڈر شپ کے لئے لوکل گورنمنٹ کا نظام لانے کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News