کیا سجل علی، جمائما کی فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کیا برطانیہ میں جمائما...
سعید پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار ہمایوں سعید نے معروف اداکارہ سجل علی کا برطانوی فلم میں کام کرنے پر اداکارہ کے لیے تعریفی پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی کا برطانوی فلم میں کام کرنے کو فلم اسٹار ہمایوں سعید نے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔
Sajal Aly to star in Jemima Goldsmith’s romantic comedy ‘What’s Love Got To Do With It?’@Iamsajalali @Jemima_Khan https://t.co/H15tloX9lb
Advertisement— SomethingHaute (@Something_Haute) January 15, 2021
ہمایوں سعید نے سجل علی کو برطانوی فلم ’واٹ لوگوٹ ٹوڈو ود اٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ فلم کو وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پروڈیوس کررہی ہیں۔
ہمایوں سعید نے اس پروجیکٹ میں سجل علی کو کاسٹ کرنے پر اسے پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے لکھا ’پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، بہت مبارک ہو سجل۔‘
اداکار نے یہ بھی لکھا کہ تمہاری سخت محنت تمہیں یہاں تک لائی اور تم مزید آگے جاؤ گی، ہمیشہ کامیاب رہو۔
What a proud moment for Pakistan; many congratulations to you Sajal. Your tremendous hard work and passion has brought you here and will take you further insha Allah. May you continue to shine @Iamsajalali https://t.co/xUUJEzZUEt
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) January 16, 2021
جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News