معروف اداکارہ اور شان شاہد کی والدہ نیلو انتقال کرگئیں
ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو انتقال...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ اور اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی تدفین کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔
یاد رہے کہ80 سالہ نیلو بیگم گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئی تھیں، اداکارہ نیلو بیگم فلم ڈائریکٹر مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ تھیں جبکہ ان کا اصل نام عابدہ ریاض تھا۔
اداکارہ کی نمازجنازہ میں فلمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دُعا کی۔
اداکارہ نیلو 1940 میں بھیرہ میں پیدا ہوئیں، 1956میں فلم ’بھوانی جنکشن‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کیا۔
انہوں نے کئی یاد گار فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دوشیزہ، عذرا، زرقا، بنجارن، بیٹی، ڈاچی، جی دار، ناگن اور شیر دی بچی شامل ہیں۔
فلم ’سات لاکھ کا گانا‘ آئے موسم رنگیلے نیلو کی پہچان بنا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News