یمنیٰ زیدی وزن کم کرنے کے بعد کس پرتوجہ دے رہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتا دیا کہ وہ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی کی وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نیلے رنگ کی میکسی زیب تن کی ہوئیں ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
یمنیٰ زیدی کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور تعریفی پیغامات کا سلسلہ بھی سوشل میڈیا پر شروع ہو گیا ہے۔
اس سے قبل یمنیٰ زیدی نے اپنی دلکش تصویردلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی تھیں۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی اور لکھا کہ دیکھ مگر پیار سے، جس کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور ہزاروں تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔
View this post on Instagram
A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)
یاد رہے کہ اداکارہ کی تصویر مداحوں کو بےحد پسند آئی جس کا ثبوت اس کو ملنے والے کچھ ہی دیر میں بےانتہا لائکس ہیں۔
یمنیٰ زیدی کی تصویر پر کمنٹ کرنے والوں میں اداکارہ صبا قمر بھی شامل تھیں، انہوں نے کمنٹ میں لکھا پیاری۔
واضح رہے کہ دو دن قبل یمنیٰ زیدی نے اپنی پرانی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس کو ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News